پشپا 2 کا متنازع گانا دممنٹے پٹکورا یوٹیوب سے ہٹایا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Pushpa 2’ song removed from YouTube amid Allu Arjun’s legal woes

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کا گانا ’دممنٹے پٹکورا‘ یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گانا، جو اللو ارجن نے خود گایا تھا، اس کے متنازعہ بول کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم کے ایک شو کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی ہلاکت کے بعد اللو اللو ارجن قانونی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

گانے کو ہٹانے کی ایک اہم وجہ بھگدڑ کے اس واقعے سے جڑے تنازعات ہیں، جس میں ساؤتھ انڈین سپر اسٹار شامل ہیں۔گانے کے بول فلم کے ڈائریکٹر سکمار نے لکھے تھے جبکہ دیوی سری پرساد نے اس کی موسیقی ترتیب دی تھی۔

یہ گانا 24 دسمبر کو ٹی سیریز کے ذریعے ریلیز کیا گیا تھا اور اپنے بول اور اشتعال انگیز انداز کے باعث سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل کا باعث بنا۔

جنوری 2025 میں نیٹ فلکس پر کونسی فلمیں، سیریز اور ڈرامے آنیوالے ہیں؟

گانے میں پشپا (اللو ارجن) اور پولیس افسر بھنور سنگھ (فہد فاضل) کے درمیان سخت ٹکراؤ دکھایا گیا ہے۔ گانے کے بول جیسے کہ ’دممنٹے پٹکورا شیخاوت‘ (اگر ہمت ہے تو پکڑ لو شیخاوت!) اور ’پٹکونٹے وڈلیستا سنڈیکیٹ‘ (اگر تم مجھے پکڑو گے تو میں سنڈیکیٹ چھوڑ دوں گا) پشپا کے باغیانہ اور بے خوف انداز کو نمایاں کرتے ہیں۔

فلم کے اس گانے کو ہٹائے جانے پر کئی افراد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں گانے کے بول اور ان کا مطلب غیر حساسیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم اپنے ریلیز کے پہلے دن ہی تنازعے کا شکار ہو گئی تھی، جب اللو ارجن کی ایک سرپرائز شرکت کے باعث اسکریننگ ایونٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد نے ہجوم کر دیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

اس افراتفری کے دوران ایک خاتون ریوتی بے ہوش ہو گئیں اور اسپتال پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ ان کا بیٹا سری تیج شدید زخمی ہوا۔

Related Posts