پشپا 2 کی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابیاں، 12 دن میں 1500 کروڑ کے قریب کمائی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pushpa 2 continues to break records, nears Rs 1500 crore worldwide after 12 days

آلو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے بعد سے مسلسل کامیابیاں سمیٹتے ہوئے دنیا بھر میں باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے، 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنی شاندار اوپننگ کے بعد دو ہفتوں میں زبردست بزنس کیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق فلم نے بھارتی باکس آفس پر 12 دن میں 900 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کر لیا ہے۔ دوسرے پیر (یعنی 12ویں دن) کو فلم نے 27.75 کروڑ روپے کمائے، جو کہ اس کا ایک دن کا سب سے کم بزنس رہا، لیکن اس کے باوجود فلم کی مجموعی کارکردگی غیرمعمولی ہے۔

اسی لئے شادی نہیں کرتیں! ریکھا لیسبین نکلیں، کونسی خاتون کیساتھ جنسی تعلقات؟ اہم انکشافات

پہلے ہفتے کے اختتام تک پشپا 2 نے 725.8 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ دوسرے ہفتے کے ہفتہ اور اتوار کو بالترتیب 63.3 کروڑ اور 76.6 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

12 دنوں میں فلم کا بھارتی باکس آفس کلیکشن 929.85 کروڑ تک پہنچ چکا ہے جبکہ فلم کے تیلگو اور ہندی زبانوں کے شوز میں تاحال بہترین عوامی شرکت دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی سطح پر، فلم نے 1400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جلد ہی 1500 کروڑ کلب میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

فلم کی پروڈکشن کمپنی مائتھری مووی میکرز کے مطابق 11 دنوں میں فلم کی مجموعی آمدنی 1409 کروڑ روپے تک پہنچ چکی تھی۔ پشپا 2 نے اپنے پہلے دن بھارت میں 165 کروڑ اور دنیا بھر میں 294 کروڑ روپے کمائے، جو کسی بھی بھارتی فلم کے لیے سب سے شاندار اوپننگ ہے۔

پشپا 2 نے ہندی باکس آفس پر جوان، غدر 2، اینمل اور اسٹری 2 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ کسی بھی ہندی فلم کے لیے سب سے زیادہ دوسرے ہفتے کی کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم نے ہندی میں 500 کروڑ کا نیٹ بزنس سب سے تیزی سے مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، جو اس سے قبل جوان کے پاس تھا۔

12 دن کے دوران، پشپا 2 نے آر آر آر (1230 کروڑ) اور کے جی ایف: چیپٹر 2 (1215 کروڑ) کی مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی تیسری سب سے بڑی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

سکمار کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں آلو ارجن نے گینگسٹر پشپا راج کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنے دشمن بھیرون سنگھ شیخاوت (فہد فاضل) کے خلاف نبرد آزما ہوتا ہے۔

فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔عالمی سطح پر اس کی غیرمعمولی کامیابیوں کے ساتھ، پشپا 2 جلد ہی باہوبلی 2 اور دنگل جیسے ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے۔

Related Posts