کورونا وائرس نے صحافی استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab University ex-director Prof Dr Mughees Uddin passes away

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ، لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن اور انتہائی شفیق صحافی استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ  کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، رائے حسنین ودیگر صحافیوں نے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مغیث الدین شیخ کا انتقال شعبہ صحافت کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم اپنے شاگردوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے اپنی پوری زندگی تدریس کیلئے وقف کررکھی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمغیث الدین شیخ جہاں بھی گئے وہاں علم کی شمع جلاتے گئے۔

سینئر صحافیوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے صحافتی تعلیم کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔ مرحوم کے شاگرد دنیا بھر میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ تیسرا بڑا ملک قرار، 42 ہزار 927 افراد ہلاک

مرحوم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ  انتہائی شفیق، ملنسار اور پیار کرنیوالے انسان تھے ۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔

Related Posts