پنجاب، یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب، یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پنجاب، یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی

اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنیکی اجازت بھی نہیں ہوگی،اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بارشیں زحمت بن گئیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے کس طرح متاثر ہورہا ہے؟

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔جبکہ عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔

Related Posts