مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا
مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ’تندور‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ دیگر پارٹی رہنماؤں کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انہیں ان کا پارٹی نشان شیر الاٹ نہیں کیا ہے کیونکہ وہ مقررہ مدت یعنی 26 اپریل کے اندر الیکشن کمیشن کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں ناکام رہیں۔

مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیے کیونکہ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سراج الحق کی عید الاضحیٰ کے بعد الیکشن کی تجویز

ادھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو انتخابی نشان کے طور پر کشتی مل گئی جبکہ میز کا نشان عطا اللہ تارڑ کو دیا گیا ہے۔

Related Posts