پولیس نے لاک ڈاؤن کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، باپ کو ہسپتال لیجانے والے بیٹے پر تشدد، پیسے چھین لئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab police torture on young man in sahiwal toll plaza

راولپنڈی :ساہیوال ٹول پلازہ پر لاک ڈاؤن کے دوران بوڑھے باپ کو ہسپتال کر جانے والے نوجوان کو مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں جن میں پنجاب پولیس کے محمد عباس بلوچ ساہیوال میں تعینات اے ایس آئی آئی اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ساتھی سردار اے آر کاپی نمبر نمبر 504 سی ہے اور ٹریفک وارڈن ناصر ان چاروں اہلکاروں نے اس غریب رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد کیا ۔

غریب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مجھے تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دی گئیں اور میری تمام جمع شدہ پونجی بھی چھین لی میں اپنے بوڑھے والد کو علاج کےلئے ہسپتال لیکر جارہا تھا میرے والد کی ٹانگ کا زخم بہت خراب ہو چکا ہے اور اس میں پیپ پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے زخم سے بدبو آرہی ہے جب میں ان کو سرکاری ہسپتال لے کر گیا تو سرکاری ہسپتال والوں نے کہا کہ آپ اپنے والد کو کو کسی پرائیویٹ ہسپتال لے کر جاؤ ۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے بڑی مشکل سے میں نے مزدوری کرکے رکشہ چلا کر پیسے جمع کئے اور اپنے والد کے کے علاج کے لیے ان کو اپنے ہمراہ اوکاڑہ سے عارفوالا لے جا رہا تھا تو ساہیوال ٹول پلازہ پر ان چار اہلکاروں نے مجھے روکا اور کہا کہ دفعہ 144نافذالعمل ہے اور پھر مجھے مارنا شروع کر دیا میرے بوڑھے والد کو اپنے پاؤں میں بٹھائے رکھا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ڈاکوراج، کچے کے علاقے میں بیگار کیمپ قائم، اغواء برائے تاوان کا سلسلہ جاری

میرے والد نے بھی ان کو اللہ کے واسطے دیے لیکن انہوں نے میری ایک بات نہ سنی یں کیونکہ میں ایک عام پاکستانی ہوں ہو غریب رکشہ ڈرائیور ہو میری اللہ تعالی کے علاوہ کوئی سفارش نہیں پھر میں وہاں سے روتا ہوا اپنے والد کو لے کر واپس گھر آگیا ہوں ۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھ سے میرے باپ کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی میں ہاتھ جوڑ کر  وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دیا جائے میرے بوڑھے والد کا علاج کرایا جائے اور چاروں پولیس والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی غریب کی تذلیل نہ کی جائے۔

Related Posts