پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجرا ء کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجرا ء کردیا
پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجرا ء کردیا

لاہور:پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کومزید بہتر بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجرا ء کردیا،خواتین کہیں بھی خود کو غیر محسوس تصور کریں تو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ویمن سیفٹی ایپ سے ہنگامی صورتحال میں ورکنگ لیڈیز اور گھریلو خواتین دونوں باآسانی مستفید ہوسکتی ہیں۔

خواتین اپنے موبائل فونز میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو ایپ پر رجسٹر کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ سے صرف ایک کلک پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو، ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ویمن سیفٹی ایپ سے خواتین کسی بھی جگہ جانے سے پہلے لوکیشن ریویو کے ذریعے اس کا جائزہ معلوم کرسکتی ہیں۔

خواتین کسی خاص جگہ کے بارے میں محفوظ، جزوی طور پر محفوظ اورغیرمحفوظ ہونے کا فیڈ بیک بھی دی سکتی ہیں۔پنجاب پولیس کے نمائندے سے لائیو چیٹ کیلئے براہ راست گفتگوکا آپشن بھی ایپ میں موجود ہے۔

Related Posts