لاہور: اراکینِ پنجاب اسمبلی آج ووٹنگ کرکے اپنے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کریں گے جبکہ وزارتِ اعلیٰ کیلئے 2 امیدواروں پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔ دونوں امیدواروں میں مقررہ وقت میں کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے تھے۔ اسکروٹنی کے دوران پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے کاغذات درست قرار پائے۔
آج قوم کیلئے یومِ نجات ہے، احتجاج پارلیمانی حدود میں ہونا چاہئے۔سعد رفیق