پنجاب: خواتین کے لیے ایف آئی آر کی پراگریس ٹریک کرنے کی نئی ایپ کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ایک انقلابی ایپ “پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس” لانچ کی ہے، جس کا مقصد خواتین کو اپنے مقدمات کی پیشرفت کو گھر بیٹھے ٹریک کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پہلا اقدام ہے جس کے ذریعے خواتین کو ایف آئی آر درج کرانے کے بعد متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ رکھنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان نے اس ایپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ کیس کی پیشرفت کے بارے میں ریئل ٹائم اپ ڈیٹس فراہم کرتی ہے، جس سے خواتین کو اپنی شکایات کے بارے میں باخبر رہنے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایپ خواتین کو مختلف مسائل کے لیے قانونی حل بھی فراہم کرے گی، تاکہ متاثرہ افراد کو مکمل معاونت مل سکے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے جڑنے کے لیے صارفین 15 پر کال کر کے آپشن 2 کو منتخب کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ نئی ایپ خواتین کی حفاظت اور قانونی معاونت تک رسائی کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد خواتین کے لیے اس عمل کو آسان اور ہموار بنانا ہے۔

Related Posts