محکمہ صحت پنجاب کا تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ صحت پنجاب کا تمام میڈیکل کالجزونرسنگ اسکولز10دن کیلئے بند کرنے کا اعلان
محکمہ صحت پنجاب کا تمام میڈیکل کالجزونرسنگ اسکولز10دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے 10 دن کے لیے سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز  12 اپریل سے 22 اپریل تک بند رہیں گے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں 4 شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20 اپریل تک بند رہیں گی۔

ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو او پی ڈی کے باہر ماسک فراہم کیے جائیں گے، 20 اپریل کو کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے کر او پی ڈیز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts