حکومت پنجاب نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt believes in practical work, not making headlines: Usman Buzdar

لاہور :حکومت پنجاب نے صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعظم عمران خان کو روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فلور ملوں کو گندم کی سپلائی پر کڑی نگرانی کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ افسران کی طرف سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے آٹے کی ملوں کے گندم کے کوٹے میں روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گندم کی ریلیزمیں آہستہ آہستہ 21ہزارمیٹرک ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا جبکہ موجودہ گندم کی سپلائی 17ہزارمیٹرک ٹن ہے۔

آٹے کی فراہمی اورقیمتوں پر قابو پانے کے لئے پنجاب بھر میں متعلقہ وزراء ، سیکریٹریوں اور ضلعی افسران پر مشتمل انسپکشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:روشن سندھ پروگرام کرپشن غبن میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نیب میں پیش

ٹائیگر فورس کے کردار کے بارے میں حکومت نے رضاکار فورس کو تیسرے فریق کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو براہ راست کارروائی نہیں کرے گی بلکہ ایک ایپ کے ذریعے حکومت کو اپنی رائے دے گی۔

Related Posts