گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات کے دوران گورنر پنجاب سے جب صحافیوں کی جانب سے انہیں برطرف کئے جانے سے متعلق پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا، ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس لئے اُٹھایا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے آج گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی۔

گورنر پنجاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ابھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب منعقد نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر ڈیڈ لاک

یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts