گورنر پنجاب کا 15 سکھ بچیوں کی شادی ذاتی خرچ پر گورنر ہاؤس میں کرانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،محمد سرور
تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،محمد سرور

لاہور:دنیا میں اقلیتوں کیلئے پاکستان سے زیادہ کوئی اور محفوظ ملک نہیں،گورنر پنجاب کا 15 سکھ بچیوں کی شادی ذاتی خرچ پر گورنر ہاؤس میں کرانے کا اعلان کردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھوں کے 10 ویں گورو گوبند سنگھ کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارتی اقلیتوں اور کشمیریوں کا قاتل ہے۔جبکہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان سے زیادہ اقلیتوں کے لیے کوئی اور محفوظ ملک نہیں،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی امنگوں پر پورا اترا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے ہیڈ بلوکی کے قریب مصنوعی جنگل کو بابا گورونانک کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا،پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکھ نوجوان کوگورنر ہاؤس میں اہم ذمہ داری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سکھ میرج ایکٹ بہت جلد منظور ہوجائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کی 15 مستحق بچیوں کی شادیاں گورنر ہاؤس میں کروائی جائیں گی۔

چوہدری محمد سرورنے کہا کہ میں اجتماعی شادیوں کے تمام اخراجات خود برداشت کروں گا، سکھ مذہب کی خدمت کر کے خوشی ملتی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن میں 2 فی صد کوٹہ اقلیتوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر اور اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا۔

Related Posts