وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

لاہور: ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

عثمان بزدار کو استعفے کی تصدیق کے لیے معمول کے طریقہ کار کے طور پر گورنر ہاؤس میں مدعو کیا گیا جس کے بعد گورنر محمد سرور نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

قبل ازیں گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی جس میں وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے حتمی اجازت طلب کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:متحدہ سے معاہدہ، سندھ حکومت 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا جبکہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پرویز الٰہی نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ ملنے سے پہلے اسپیکر کا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے تو وہ اسپیکر کا عہدہ اپنے پاس رکھیں گے۔

Related Posts