حکومت پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے آٹو موبائل انڈسٹری سمیت پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملک میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے آٹو موبائل انڈسٹری سمیت شاپنگ مالز پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے حکومتی ایس او پیز جاری کرتے ہوئے طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے،دو سیٹوں پر ایک سواری سفر کریگی گاڑی میں سوار ہونے ہوتے وقت مسافروں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ ہوگا جبکہ گاڑی کا ایئرکنڈیشن بند رکھا جائے گا اور کھڑکیاں کھلی ہوگی اسی طرح بڑے شاپنگ مال کو کھولنے کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے۔

شاپنگ مالز ہفتے میں تین دن جمعہ ہفتہ اتوار بند رہیں گے اور باقی دن کھلے رہیں گے اور ان کے اوقات کار صبح 9 بجے سے پانچ بجے تک ہونگے گے جبکہ شاپنگ کرنے والے شہریوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ دوران شاپنگ چہرے پر ماسک پہنے رکھیں گے ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں گے۔

اور دکانداروں کے لیے احتیاطی تدابیر یہ ہوگی دکاندار دکانوں میں زیادہ رش نہیں ہونے دیں گے تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا ہونا شاپ کے اندر سینی ٹائزر موجود ہونا چاہیے ہر کسٹمر کے ہاتھوں کو سینی ٹائز کیا جائے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے کھولا جارہا ہے۔

رمضان المبارک میں شہریوں نے ایک شہر سے دوسرے شہر اپنے عزیز و اقارب کے پاس جانا ہوتا ہے پردیسیوں نے اپنے گھروں کو واپس جانا ہوتا ہے اس لیے حکومت پنجاب نے فیصلہ کرتے ہے ہوئے احکامات جاری کردیئے ہیں جن پر پیر کے روز سے عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ ڈومیسٹک پروازیں بھی 16مئی سے جزوی طور پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Related Posts