محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کے کاروبار پر سخت پابندیاں عائد کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت پابندیاں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا اسٹاک کم ہو تو ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر کین کمشنر اور ڈی سی کو اقدامات کرنے کا اختیار ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 میں کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی فروخت کا مکمل اختیار ہوگا۔

محکمہ خوراک کے نئے قانون کے تحت کوئی ڈیلر، ہول سیلر بغیر رجسٹریشن چینی نہیں خرید سکے گا ، کوئی فیکٹری غیر رجسٹرڈ ڈیلر، ہول سیلر، بروکر کو چینی فروخت نہیں کر سکے گا۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد چینی کی خرید و فروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

محکمہ خوراک کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کے گودام کی رجسٹریشن ہوگی، صرف رجسٹرڈ ڈیلر ہی چینی کی خرید و فروخت کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پائما کا ایف بی آر سے ٹیکس پیئر پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کا مطالبہ

نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق 2.5 میٹرک ٹن تک چینی ذخیرہ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ زیادہ چینی ذخیرے کرنے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت ضروری ہوگی۔

نوٹی فیکیشن اس اقدام سے چینی کے کاروبار میں سٹے بازی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔اور ذخیرہ اندوزی کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔

Related Posts