وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جبکہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، پوسٹ پروڈکشن لیب، فلم اسٹوڈیو اور پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری بھی دیدی ہے۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ” پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی ” کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ منصوبوں کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق کمٹی فلمسازوں اور دیگر کمپنیز کی درخواستوں کا جائزہ لیکرفنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔