پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع، 42 صنعتیں مستثنیٰ ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab govt reopens 61 areas in Lahore, extends lockdown in seven localities

لاہور:صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ اس دوران 42 صنعتوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے  مطابق 25 اپریل تک پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ رہے گا جبکہ 42 سے زائد صنعتیں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہوں گی۔

جن صنعتوں اور اداروں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہوگا ان میں ضروری خدمات کے سرکاری ملازمین، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اسٹاک مارکیٹ شامل ہیں۔

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ٹیلی کام سیکٹر، بینکس، ایس ای سی پی اور غیر ملکی سفارت خانوں اور قونصلز میں بھی کام جاری رہے گا۔

حکومتِ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے تحت سبزی اور پھل فروشوں، جنرل اسٹورز، فوڈ چین اور ڈرائی کلینرز کے ساتھ ساتھ زراعت سے متعلق شعبوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ایل پی جی فلنگ اسٹیشن، فوڈ آئٹمز بنانے والے ادارے اور خیراتی اداروں کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تجہیز و تکفین، کسٹم کلیرنس، پولٹری ،ٹرانسپورٹ ، نرسریز، بک شاپ اور الیکٹریشن ، گلاس یونٹس، کیمیکل انڈسٹریز، پراپرٹی ڈیلرز، روڈ کنسٹرکشن اور دوا سازی کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں،عوامی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سنیما سمیت تمام مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس سے کھانا گھرلےجانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، 30 اپریل تک توسیع

Related Posts