وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Punjab Usman Buzdar's resignation likely to be accepted today

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے گذشتہ رات ان کا نمونہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ آنے سے قبل ہی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

مگر اب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، کورونا علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا

Related Posts