وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن / قرنطینہ کی اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن / قرنطینہ کی اجازت دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن / قرنطینہ کی اجازت دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن /قرنطینہ کی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ہوم آئسولیشن کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا ہے-صرف معمولی علامات والے مریضوں کو ہی ہوم آئسولیشن میں رکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریض کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی نگرانی میں ضروری سہولتوں سے مزین عمارت میں رکھا جائے گا،ہوٹلز، اسکول بلڈنگز، مساجد، ہوسٹلز، کمیونٹی سنٹر اورضروری سہولیات سے مزین عمارت میں مریض کو رکھا جاسکے گا۔

جس عمارت میں مریض کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جائے گا اس بلڈنگ کو روزانہ ڈس انفیکشن کیا جائے گا، مریض ہوم آئسولیشن والی بلڈنگ میں سالڈ ویسٹ کو گائیڈ لائن کے مطابق تلف کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی ایسی عمارت میں ہوم آئسولیشن نہیں کی جاسکے گی جہاں کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم سے وائرس پھیلنے کااندیشہ ہو، آئسولیشن کے مریض کو صرف ڈسپوزیبل برتنوں میں کھانا مہیا کیا جائے گا۔

ہوم آئسولیشن کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر نامزد کردہ ہوم آئسولیشن کمیٹی دے گی، ہوم آئسولیشن کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر یا ان کا نمائندہ ڈی ڈی او ہیلتھ، چیف آفیسر شامل ہوں گے، پاپولیشن ویلفیئر، لائیوسٹاک،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکارکوہوم آئسولیشن کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کریں گے۔

کمیٹی خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق ایک سے زیادہ مریضوں کو رکھنے کی گنجائش کا بھی جائزہ لے گی، ہوم آئسولیشن کی اجازت سے پہلے متعلقہ خاندان کو طریقے کار اورایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ہوم آئسولیشن میں موجود مریض اپنی کنڈیشن کے بارے میں روزانہ اطلاع کرنے کا پابند ہوگا، ہوم آئسولیشن کے ہر مریض پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہوم آئسولیشن میں مریض کے لئے ٹیسٹنگ پروٹوکول کی پابندی بھی لازمی ہوگی، ہوم آئسولیشن کا دورانیہ 10دن ہوگا اور اسے ختم کرنے کے لئے مریض کے 2نیگٹو کورونا ٹیسٹ ضروری ہوں گے۔

ہوم آئسولیشن ختم ہونے پر دوسرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر مزید 5دن کے بعد نیا ٹیسٹ کرایا جائے گا، کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مریض کوعلامات ختم ہونے کے باوجود مزید 2ہفتے الگ رہنا ہوگا۔

Related Posts