وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے پریشان وکلاء کیلئے 10کروڑ امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے پریشان وکلاء کیلئے 10کروڑ امداد کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے پریشان وکلاء کیلئے 10کروڑ امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران صوبے بھر میں مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کے لئے 10 کروڑ روپے امدادی رقم کا چیک جاری کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر طاہر نصر اللہ وڑرائچ اور دیگر عہدے داروں کو وزیراعلیٰ آفس میں 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں –

انہوں نے کہا کہ دور دراز شہروں سے آنے والے وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور میں ا سٹیٹ آف دی آرٹ قیام گاہ بنائی جائے گی،وزیراعلیٰ نے ہدایات دیں کہ وکلاء ٹاور کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کر کے جلد کارروائی شروع کی جائے-

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے وکلاء برادری کے لئے کی جانے والی کاوشوں پرکی کاوشوں پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts