پنجاب کے 22 وزراء آج حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس کو سمری ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے 22 وزراء آج حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس کو سمری ارسال
پنجاب کے 22 وزراء آج حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس کو سمری ارسال

لاہور: وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی کابینہ میں شامل پنجاب کے 22 وزراء آج حلف اٹھائیں گے جس کی سمری گورنر ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کیلئے گزشتہ ماہ منعقدہ ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی نے 14، ن لیگ نے 4 جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو اقتدارسے محروم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیلی کے 3سال مکمل، پاکستان کا اظہارِ مذمت

پرویز الٰہی کابینہ کے 22 وزراء آج تقریبِ حلف برداری کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی سے متعلق حلف اٹھائیں گے۔ نئے وزراء میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، علی افضل ساہی، خرم ورک اور عمر چیمہ کے نام شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ کے نئے وزراء میں محسن لغاری، نوابزادہ منصور اور ہاشم ڈوگر کے نام بھی شامل ہیں جبکہ عمر چیمہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نئے وزراء کی سمری ارسال کردی گئی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب نے تاحال 22 وزراء کا حلف لینے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل موجودہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی تقریبِ حلف برداری بھی گورنر ہاؤس کی بجائے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی تھی۔ 

Related Posts