لاہور: پنجاب حکومت نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اسٹیرائڈ دوا ء ڈیکسامیتھاسون کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
چیف ڈرگ کنٹرولر نے ڈرگ انسپکٹرز کو صوبے بھر میں جان بچانے والی اہم دوائی کی تقسیم پر نظر رکھنے اور دواء کے ذخیرے کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
برطانوی ماہرین نے کورونا کے مریضوں کیلئے ڈیکسا میتھا سون دواء کو موثر قرار دیا تھا جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے ڈیکسامیتھاسون کے استعمال پر غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ڈیکسا میتھا سون کورونا متاثرین کیلئے موثر دواء قرار