اسپیکر کی زیرِ صدارت بجٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر کی زیرِ صدارت بجٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا
اسپیکر کی زیرِ صدارت بجٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 21-2020ء کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت ہونے والے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بجٹ آج پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم بخت جواں بجٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بجٹ کے حوالے سے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

بجٹ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی اراکین کو بجٹ تجاویز کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ بجٹ اجلاس کے دوران حزبِ اختلاف کی طرف سے وفاق کی طرز پر شور شرابہ اور بحث و مباحثہ بھی متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے مالی سال کیلئے صوبہ سندھ کا بجٹ 17 جون کو صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔

سندھ حکومت شعبۂ صحت کے 45 نئے منصوبے شروع کرے گی جس کیلئے 17 ارب 70 کروڑ مختص کرنے کی تجویز زیرِ غور ہےجبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی کہ اے ڈی پی کے تحت جاری اسکیمز کی تکمیل عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ

Related Posts