پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی رکنیت معطل، نااہلی کا خطرہ کیوں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Assembly Speaker suspends 26 opposition members
ONLINE

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان کی کارروائی کے دوران خلل ڈالنے کے الزام میں اپوزیشن کے 26 اراکین اسمبلی کو معطل کر دیا۔

اسپیکر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان 26 اراکین کو اسمبلی کی 15 آئندہ نشستوں کے لیے معطل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایوان کے تقدس کی خلاف ورزی کی۔

معطل کیے گئے اراکین میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، رشید طفیل، مرتضیٰ اقبال، خالد زبیر، اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شعیب میر، اور اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی میاں اعجاز شفیع، جو معطل اراکین میں شامل ہیں، نے کہاکہ “احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “ہمیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معطل کیا گیا ہے۔”پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا: “ہمیں کسی بھی قیمت پر خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔”

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کسی کو سسٹم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، معطل ارکان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرینگے۔

Related Posts