لاہور: سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی استعفیٰ منظوری اور اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ق لیگ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگی امیدوار حمزہ شہباز کے مابین وزارتِ اعلیٰ کی نشست کیلئے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
حکومت اور فوج علیحدہ نہیں، دونوں کے تعلقات مثالی ہیں، فواد چوہدری