گورنر کا حکم، پنجاب اسمبلی محکمۂ قانون کے ماتحت، خودمختار حیثیت ختم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا
ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور: گورنر پنجاب مطیع الرحمان نے حکم نامہ جاری کردیا، پنجاب اسمبلی کو محکمۂ قانون کے ماتحت کردیا گیا جس کی خودمختار حیثیت ختم کرتے ہوئے اسپیکر کے اختیارات بھی محدود کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مسلسل دوسرے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش نہ کیاجاسکا جو صوبے کی تاریخ میں منفرد دن ثابت ہوا۔ پنجاب کابینہ کی سفارش پر حکومت نے اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات بھی محدود کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں آئینی بحران، صوبائی اسمبلی کے الگ الگ 2 اجلاس طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ قیادت پنجاب کابینہ نے سفارش کی کہ گورنر پنجاب 3 آرڈیننس جاری کریں۔ آرڈیننس کے تحت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا سرکاری افسران کو سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔

گورنر پنجاب کے احکامات کے تحت پنجاب اسمبلی محکمۂ قانون کے ماتحت ہوگئی۔ پنجاب حکومت نے ایوان کو محکمۂ قانون کے ماتحت ادارے کا درجہ دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش نہ ہوسکا۔

ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری قانون کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ سیکریٹری اسمبلی اجلاس کو نوٹیفائی اور ڈی نوٹیفائی کرسکیں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو دعوت دی کہ وہ ایوانِ اقبال آ کر اراکینِ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں۔ سیکریٹری قانون احمد رضا سرور کو سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ 

Related Posts