پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی نے نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

ایم پی اے خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بل کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ”پاکستان کا مطلب کیا،لا الہ الااللہ“ کی عملی تفسیرکاکام شروع ہوچکا، دینی تعلیم دے کر نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جائیداد کے لالچ میں بیٹی نے بوڑھی ماں کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا

پرویز الٰہی نے کہاکہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے ناقابل تسخیر نسل ہوں گے، دینی تعلیم کے فیصلے کا کریڈٹ اوردعائیں ہر وقت ملتی رہیں گی، گرائمر اسکولوں میں بھی دین کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سودکے کاروبارپرپابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کو جاتا ہے، سود کا کاروبار کرنے والے روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے، سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایاہے، اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبار پر پابندی لگارہے ہیں۔

Related Posts