پنجاب میں ایس او پیز کے تحت بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں ایس او پیز کے تحت بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی
پنجاب میں ایس او پیز کے تحت بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی

لاہور: صوبہ پنجاب میں بزدار حکومت نے ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر) کے تحت بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ صوبائی حکومت مرحلہ وار تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے حق میں ہے۔

ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی اور بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کے لیے سیکریٹری صحت (پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر) نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں ایس او پیز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جن کے مطابق گاہکوں کے درمیان آپس میں اور دکانداروں کے باہمی میل جول میں 1 میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق حجام اور بیوٹی پارلرز ایک وقت میں صرف ایک ہی گاہک کو خدمات پیش کرسکیں گے اور خدمات کیلئے وقت فون کے ذریعے دیا جاسکے گا جبکہ انتظار گاہ میں گاہکوں کو 15 منٹ سے زیادہ بٹھانے کی اجازت نہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تولیے اور بلیڈ سمیت بال کاٹنے کے آلات اور دیگر سازوسامان جو ایک گاہک پر استعمال کیاجائے، وہ دوسرے گاہک پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ اگر کیا جائے تو اسے جراثیم سے پاک کرنا ضروری ہوگا۔

Related Posts