کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا
کاغذ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز نے نئی کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز کے لیے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے اور انہوں نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے اس حوالے سے کہا کہ چند ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپر ملوں نے چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں شرح سود میں 30 سال بعد غیر معمولی اضافہ

خالد پرویز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے فی کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا۔

صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ کاغذ کا ریٹ اب 210 روپے کلو ہوگیا ہے تو آرڈر کیسے پورے کریں گے؟ یہی وجہ ہے کہ ہم نے نئی کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پبلشرز کسی طور پر بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت نہیں کرسکتے جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Related Posts