اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قوم کی بہتری اور فلاح وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آج پارلیمان کا سیشن بلایا گیا ہے۔ اُمید کرتی ہوں کہ اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی اور وعدے کے مطابق کورونا وائرس کے موضوع پر بات چیت ہوگی۔
وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اتنے مشکل حالات میں بھی حکومت بہترین لائحۂ عمل بنا کر معیشت کے پہیے کو چلا رہی ہے جبکہ ہماری تمام پالیسیوں کا محور قوم کی بہتری اور فلاح ہے۔
آج پارلیمان کا سیشن بلایا گیا ہے۔ امید کرتی ہوں کہ اپوزیشن مثبت سوچ اور رویئے کا مظاہرہ کرے گی اور وعدے کے مطابق کورونا کے موضوع پر ہی بات ہوگی۔ اتنے مشکل حالات میں بھی حکومت بہترین لائحہ عمل بنا کر معیشت کے پہیےکو چلا رہی ہے۔ ہماری تمام پالیسیوں کا محور قوم کی بہتری اور فلاح ہے۔
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 11, 2020