سندھ میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال، مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Public transport to resume in Sindh from today

کراچی :حکومت سندھ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کے ساتھ آج کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اعلان کیا تھا کہ آج کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کی جائے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور مسافروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی کو سروس جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری طرف محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ صوبے میں پیر سے جمعہ کاروبار کھلے رہیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اور تربیتی ادارے ، شادی اور ایکسپو ہال ، اسپورٹس کلب ، جم ، بیوٹی پارلر ، مزارات ، سینما گھر اور تھیٹر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کھولنے کا نتیجہ، لاہور میں 6 لاکھ 7 ہزار 8 سو افراد کورونا کا شکار

ریستورانوں میں ٹیک وے اور ہوم ڈیلیوری خدمات کی اجازت ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن 30 جون 2020 تک لاگو ہے۔

Related Posts