اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آمدورفت میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے 26 اپریل سے لے کر اب تک 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ اعدادوشمار گوگل موبیلٹی سچویشن رپورٹ سے لیے گئے جن کی تالیف گیلپ نے کی۔
Overall 36% decrease in mobility across public transport in Pakistan since 26th April 2020 (Google Mobility Situation Report June 2020 compiled by Gallup Pakistan)#COVIDー19 #CoronaVirusPakistan #CoronavirusPandemic #Lockdown #MobilityReport pic.twitter.com/GCYo4yKa4l
— Gallup Pakistan (@GallupPak) July 9, 2020
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آمدورفت میں اوسطاً 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انفرادی طور پر سب سے زیادہ کمی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے نمبر پر سندھ رہا جہاں 39 فیصد کمی دیکھی گئی۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آمدورفت میں کمی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب تیسرے نمبر پر رہا جہاں 34 فیصد کمی نوٹ کی گئی جبکہ خیبر پختونخواہ 30 فیصد، آزاد کشمیر 14 فیصد اور بلوچستان 12 فیصد کے ساتھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔