سی ای او ایجوکیشن اٹک کی اقرباء پروری کیخلاف عوام سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی سی اوایجوکیشن اٹک کی اقرباء پروری کیخلاف عوام سراپا احتجاج
سی سی اوایجوکیشن اٹک کی اقرباء پروری کیخلاف عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد: سی ای او ایجوکیشن اٹک نے اپنی دو بیٹیاں اور ایک بھانجے کو بھرتی کرواکے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اقرباپروری کی شرمناک مثال قائم کردی ہے۔

ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد گجر نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود سی ای او ایجوکیشن اٹک نے اقرابا پروری اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کو بھرتی کر لیا۔

کلاس فور نائب قاصد وغیرہ کا ذکر کرکے اس نے اپنے بچوں کو لیب اٹینڈنٹ بھرتی کرنے کا راستہ فراہم کیا اور صرف اپنے بچوں کو بھرتی کیا کوئی اور امیدوار ایل اے کے لئے درخواست نہ دے سکا،اور ایل اے کا خود ساختہ میرٹ بنا کے اپنے بچوں کو نوازا گیا۔

اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ بھرتی کے لیے ضلع اٹک کے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سات ہزار سے زائد امیدواروں نے بھرتی کے لیے درخواست دی تھی ان سات ہزار امیدواروں کو کو ترجیح نہیں دی گئی۔

سی سی او ایجوکیشن کی جانب سے ریکارڈر میں ردوبدل کیا جارہا ہے، سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے اپنی تیسری بیٹی اور دوسری بیٹی عزیزہ حمیرہ جاوید کا تقرری آرڈر بھی کینسل کرنے کی خبر آئی ہے،جس کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سی ای او ایجوکیشن اٹک کے بقول میری بیٹی معذور ہے تو کیا بھرتی اشتہار میں معذوروں کے کوٹے کا ذکر کیا گیا ہے؟اگر ذکر ہوتا تو دیگر امیدوار بھی بھرتی کے لیے درخواستیں دیتے، یہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔

اس مبینہ خفیہ بھرتی کا سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ سی ای او ایجوکیشن نے چکوال کا ڈومیسائل رکھنے والے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بھانجے کی تقرری بطور لیب اٹینڈنٹ کرائی، جن میں نمبر ایک صالحہ نور کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈلیاں میں لیب اسسٹنٹ مقرر کرایا۔

نمبر 2 حمیرہ جاوید کوگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پیپلز کالونی اٹک میں بھرتی کرایا اور نمبر 3 دادا محمد سفیان کو گرلز ہائی اسکول بول اکھوٹی کمپنی میں لیب اسسٹنٹ بھرتی کرایا ،دوسرے ضلع سے کلاس فور بھرتی کر کے سی سی او ایجوکیشن نے نہ صرف میرٹ پامال کیا بلکہ قانونی تقاضوں کو بھی روند ڈالا۔

ہم نے ڈی سی آفس کے سامنے بھی احتجاج کیا مگر ڈی سی نے کوئی نوٹس نہیں لیا،ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر اس تمام صورتحال کا نوٹس لیا جائے، نہیں تو اس پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Related Posts