پنجاب حکومت کا سرکاری و نجی اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 23 مئی تک بند رہیں گے۔

اپنے ٹویٹ میں مراد راس نے کہا کہ اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کی روشنی میں کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔

مراد راس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد ملک میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 15 جون تک ملک میں ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں اسکولز اور کالجز بند، انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب

یاد رہے کہ اِس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے تھے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

Related Posts