عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان ہوگیا
عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مئی کا مہینہ ملکی سیاست میں ہنگامہ خیز ہو گا، استعفے لیے اور دیے جاسکتے ہیں، شیخ رشید کی پیش گوئی

مزید برآں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

Related Posts