کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سندھ کے چیف سیکریٹری نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور نیم خودمختار ادارے یکم مئی پیر کو بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں تمام دفاتر، خود مختار، نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز یکم مئی 2023 (پیر) کو یوم مزدور کی مناسبت سے بند رہیں گی۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق اس دن کو دنیا بھر میں محنت کشوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں اپنے حقوق سے آگاہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
یہ دن مزدوروں کے قتل عام کی یاد میں منایا جاتا ہے جب شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 30 مئی 1937 کو شکاگو میں دس غیر مسلح مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ واقعہ امریکہ میں لٹل اسٹیل کی ہڑتال کے دوران پیش آیا۔
مزید پڑھیں:زمین سے کروڑوں نوری سال دور کہکشاں کے بلیک ہول کا حیرت انگیز مظہر دریافت
پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں وضع کی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔