مشتعل عوام کے پارلیمنٹ پر حملے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دل دہلا دینے والی ویڈیو
(فوٹو: آن لائن)

نیروبی: کینیا میں مشتعل افراد نے پارلیمنٹ پر حملہ کردیا جس پر پولیس کی فائرنگ سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عوام نے ٹیکسوں میں مسلسل اور بد ترین اضافے کے باعث اشتعال میں آ کر پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ منگل کے روز ہزاروں مظاہرین نے نیروبی کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مختلف حصوں کو نذرِ آتش کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں عوام کو کینین پارلیمنٹ میں گھس کر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

کینیا کے عوام نے ٹیکسز میں مسلسل اور بے تحاشا اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ناکام معاشی پالیسیوں پر صدر ولیم روٹو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد سے ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

Related Posts