پاکستان کی مقبول و معروف اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے باعث گزشتہ سال انتقال کرگئیں تاہم اُن کے ڈرامے کا ٹیزر پی ٹی وی نے جاری کردیا ہے۔
ڈرامے کے ٹیزر سے ایسا لگتا ہے کہ موت سے قبل نائلہ جعفری نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل کردار کا انتخاب کیا تھا۔
ڈرامے کے ٹیزر کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں کیونکہ اُس میں نائلہ جعفری نے ایک ایسا کردار ادا کیا ہے جس کے سر پر کوئی بال نہیں ہیں۔
مرحوم اداکارہ نائلہ جعفری کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں محسن گیلانی، نادیہ افگن، روز محمد، حسن نیازی سبیکا امام، سمن انصاری، ایوب کھوسو، نیئر اعجاز، اور بہت سے اداکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرکا ماہرہ خان کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر افسوس کا اظہار