پی ٹی آئی رہنما ء یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنما ء یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری
پی ٹی آئی رہنما ء یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بری کرتے ہوئے سابق وزیر صحت پنجاب کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یاسمین راشد کے خلاف کوئی ”مجرم مواد” نہیں ملا اور ان کی رہائی کا حکم صارد کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی رہنما یاسمین راشد کو ”میڈیا میں پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے ایک جھوٹے مقدمے میں ” 24 دن تک جیل میں رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:پکڑ دھکڑ جاری، پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو بھی گرفتار کر لیا

”ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر میں مبتلا ایک معمر خاتون ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی بطور ڈاکٹر لوگوں کی زندگیاں بچانے میں گزاری۔ بحیثیت وزیر انہوں نے کورونا وباء کے دوران لاکھوں زندگیاں بچائیں۔

Related Posts