پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وفاق نے تیاریاں شروع کردیں، 30 ہزار سیکورٹی اہلکار طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ اسلام آباد پر لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تقریباً 30 ہزار اہلکار طلب کرلیے ہیں، پنجاب سے 20 ہزار، خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری بھی مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز کے علاوہ داخلی راستوں پر کنٹینرز بھی لگائے لاگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کے لئے آنسو گیس کے شیل، آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز منگوائے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Related Posts