اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان اور شہری آمنے سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں روات ٹی چوک پر  پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران شہری اور احتجاجی مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ کو روات کے مقام پر بلاک کر دیا ہے، جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 روات ٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران شہریوں نے شدید رد عمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکنان میں اشتعال بڑھنے لگا، احتجاج کے دوران مخالفین کو قتل کرنے کی باتیں

خواتین سمیت شہریوں نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کیلئے اصرار کیا، شہریوں کا مظاہرین سے جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں آئی جے پی روڈ پر شہریوں نےخود ہی رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں۔

آئی جے پی روڈ بلاک کرنےوالوں کی تعداد ڈیڑھ سو کےقریب ہے، شہری دن بھر آئی جے پی روڈ بلاک ہونےکی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، جلتے ٹائر اور لکڑیوں کو ہٹا کر آئی جے پی روڈ کا ایک حصہ کھول دیا گیا۔

Related Posts