اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے ساری محنت پی ٹی آئی نے کی اور کریڈٹ لینے کیلئے مشترکہ حکومت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس وقت ہم فیٹف پر قانون سازی کررہے تھے تو پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ گریزاں تھیں، ہم نے دونوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے این آراو 2 رکھ دیا، دونوں جماعتوں نے شرط رکھی تھی کہ ہمیں نیب کیسز میں ریلیف ملے گا تو ساتھ دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے ایکشن پلان سے لے کر اُس کی منصوبہ بندی، انتظامی اقدامات اور قانون سازی پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہوئی ہے، اب حکومت آج کس بات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔
نالائق ٹیم ملک کو کورونا عذاب میں نہ مبتلا کردے، فواد چوہدری کو خدشہ