پشاور: خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، صوبے بھر کی 65 تحصیلوں میں سے 29 پر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ سات تحصیلوں میں جمیعت علماء اسلام کو برتری حاصل رہی، جماعت اسلامی کو 5 اور مسلم لیگ ن 4 تحصیل پر آگئی، دو تحصیلوں پر عوامی نیشنل پارٹی اور دو پر آزاد امیدوار جیتے۔
بلدیاتی انتخابات میں جس پارٹی کے امیدواروں نے فتح سب سے زیادہ حاصل کی وہ پاکستان تحریک انصاف ہے۔خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں سے 29 تحصیلوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے فتح حاصل کی۔
ان انتخابات میں پیپلز پارٹی، این ڈی ایم اور ایم ڈبلیو ایم کو ایک ایک تحصیل پر برتری حاصل ہے۔
صوبے بھر میں پولنگ پُرامن طور پر ہوئی اور کنٹرول روم میں شکایات موصول نہیں ہوئیں اور کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ سے معاہدہ، سندھ حکومت 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار