پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش وہ پریشان کن ہے تاہم اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ماضی میں بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔ اقتدار میں رہ کر بھی وہ یہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلافِ قانون قرار

واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔

Related Posts