اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 26 اپریل کو منگل کے روز الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے میڈیا معاملات کے سربراہ اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم صرف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔ اس حوالے سے ضلعی کارکنان و رہنماؤں کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
عمران خان نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز بازاری بنا دی۔احسن اقبال