پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جمعرات سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”کل سے ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی، بگڑتی ہوئی معیشت اور گیس کی قلت کے خلاف احتجاج شروع ہو جائے گا۔“

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ملک بھر میں اپنے حلقوں میں تین ہفتوں تک احتجاج کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے پارٹی کا ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا، ”تین ہفتوں کے بعد، عمران خان انتخابی مہم میں شامل ہوں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس حکومت کو نہیں نکالا جاتا۔”

مزید پڑھیں:اس وقت جو معاشی صورتحال ہے وہ تسلی بخش نہیں،سعید غنی

سڑکوں پر واپس آنے کا اعلان نومبر میں پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے راولپنڈی میں لانگ مارچ کو ختم کرنے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، لیکن اس پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔

Related Posts