اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ ہدایت پر پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے اراکین کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کو پیش ہو کر اپنے استعفوں کی بالمشافہ تصدیق کیلئے طلب کیا تھا تاہم پی ٹی آئی قیادت نے مبینہ طور پر اپنے اراکین کو پیشی سے روکتے ہوئے تصدیق سے بازرہنے کاحکم جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب