پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن  کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے، اسلام آباد ، لاہور، کراچی سمیت گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، چنیوٹ میں بھی پی ٹی آئی  کےکارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نادرا چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خار دار تاروں سے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے زیراہتمام لاہور میں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے اور جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید بولے کہ منحرف اراکین کو فوری ڈی سیٹ کیا جائے، جبکہ احتجاج میں موجود ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا، اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ ہمیں بالکل قبول نہیں، الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں شفاف طریقے سے الیکشن ہو خرید و فروخت نہ ہو۔

مزید برآں گوجرانوالہ میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس کے سامنے  تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ساہیوال میں پی ٹی آئی کی  مقامی قیادت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ پاکپتن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اساتذہ کو لاحق خطرات کے باوجود جامعہ کراچی نے اقدامات کیوں نہ اٹھائے ؟

چنیوٹ میں بھی مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مٹیاری میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ وہاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اور گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔

گجرات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جبکہ نوشہرہ میں بھی احتجاج، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts