پی ٹی آئی سندھ کی پروونشل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی
آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی

کراچی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل و وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبہ سندھ کی پروونشل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کردیا۔

پروونشل ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی ہونگے۔کمیٹی میں اللہ بخش انڑ، علی پلھ، امیر بخش بھٹو، ارباب غلام رحیم، ارسلان تاج، اشرف قریشی، بلال غفار، ڈاکٹر سنجے، غوث علی شاہ، فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، لال مالہی، لیاقت جتوئی، میاں محمد سومرو، مبین جتوئی، سعید آفریدی، سیف اللہ ابڑو، سدرہ عمران، طاہر شاہ بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ تمام کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید کرتے ہیں تمام ممبران تنظیم سازی میں معاونت کریں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کی سب سے بڑی اور منظم جماعت بن کر سامنے آئے گی،سندھ میں زرداری مافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تحریک انصاف متحرک ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے اپنی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

انہوں نے کہا کہ سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، علی زیدی نے کہا کہ 2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔

Related Posts